• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحکام پاکستان میں اوورسیز کمیونٹی کا بڑا کردار ہے، مرزا فیصل محمود

برمنگھم (ابرار مغل) استحکام پاکستان میں اورسیز پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار اورسیز پاکستانی کشمیر کونسل کے جنرل سیکرٹری اور ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئرنائب صدر مرزا فیصل محمود نے پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں برمنگھم میں بھی دو مقامات پر پروگرامز منعقد کئے گئے جس میں مہمان خصوصی ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اورسیز پاکستانی اپنی نسلوں کو دین اسلام اور اور اپنے آبائی وطن سے جوڑنے کے لئے اپنا وقت، مال اور تمام صلاحتیں وقف کر رہے ہیں جس پر دنیا بھر میں بسنے والے ایک کڑورڑ سے زائد اورسیز پاکستانی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جب بھی دینی اور ملی تہوار آتے ہیں تمام اورسیز میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری اسی جوش اور جذبے سے یہ دن مناتے ہیں کہ جیسے وہ اپنے پیاری دھرتی پاکستان میں ہی موجود ہیں- اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم، برمنگھم کے صدر سیٹھ پرویز نائب صدر عمران وسیم، غلام نبی عامر، شہزاد اقبال، نثارصاحب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور تمام عالم اسلام خصوصا فلسطین اور کشمیر اور پاکستان کی بقا ترقی اور کامرانی کے لئے دعا بھی کئی گئی- آج 14 اگست کو ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے زیر اہتمام لندن اور مانچسٹر میں تقریبات ہوں گی۔
یورپ سے سے مزید