• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: جنگل میں حملہ، بھارتی فوجی ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے ایک جنگل میں بھارتی فوج دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کرنے پہنچی تھی۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری تھا، اس وقت حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید