• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی ڈیلس میں منعقدہ شو میں شرکت، گیتوں پر رقص

بالی ووڈ فلم انڈسڑی میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک فلم بینوں کے دلوں میں بسنے والی مادھوری ڈکشٹ ڈیلس (ٹیکساس) میں منعقدہ شو میں اپنے مداحوں کی درمیان جلوہ گر ہوئیں۔

اسٹیج پر انہیں دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ وہ شو میں مداحوں کے روبرو ہوئیں اور انکے سوالوں کے براہ راست جوابات بھی دیے۔

انہوں نے کئی پرانی فلموں سے متعلق گفتگو میں یادیں تازہ کرکے شائقین کے دلوں کو گرما دیا اور ساتھ ہی اپنے آئیکونک گیتوں پر رقص بھی کیا۔

اسٹیج پر انکے ڈانس کے انداز نے حاضرین کو پرانی مادھوری ڈکشٹ کی یاد دلا دی۔ اس موقع پر بھارتی اداکار شالن بھانوٹ نے سوالات پوچھے اور حاضرین کو بھی براہ راست سوالات کرنے کا موقع دیا۔

اداکار شالن بھانوٹ نے حاضرین سے مادھوری کی فلموں سے متعلق مختلف معلوماتی سوالات بھی کیے اور حاضرین نے بھی بھرپور جوابات دیکر مادھوری کو حیران کر دیا۔

اداکار شالن نے حاضرین سے ان کی اداکاری کے نئے رنگوں پر مبنی فلموں جس میں 100 ڈیز، ساجن، پرہار، دل، بیٹا، ہم آپ کے ہیں کون، انجام، دیوداس، تری دیو،پرندہ، تھانیدار، عزت دار، دل تیرا عاشق، جمائی راجہ اور دیگر کئی فلمیں شامل تھیں سے متعلق سوالات پوچھے۔

اس موقع پر مادھوری نے اپنے تمام مداحوں کے ساتھ گروپ سیلفی بھی بنائی۔

اس موقع پر اسپانسر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جس میں رام مہاراجہ نے میزبانی کی۔ اسٹیج پر شوقیہ فنکار حاضرین کو بھی ڈانس کا موقع دیا گیا۔

پروگرام آرگنائزر ماجد عرف شہاب صدیقی نے ڈیلس کے پاکستانی، بھارتی اور بنگلادیشی کمیونٹی سے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید