• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط و مستحکم کرنے کا عہد کرنا ہوگا، طارق وزیر، مانچسٹر قونصلیٹ میں پرچم کشائی

گریٹر مانچسٹر /بولٹن (ابرار حسین/ ہارون مرزا) پاکستان کا 77 واں یوم آزادی گریٹر مانچسٹر میں انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا تمام مساجد میں دن کا آغاز پاکستان کے استحکام اور سالمیت کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ پاکستان قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں تقریب کا آغازمولانا عبدالخالق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فوری بعد پاکستان کے قومی ترانہ کی دھن میں مانچسٹر قونصل جنرل طارق وزیر نے پرچم کشائی کی جبکہ صدر پاکستان اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے پیغامات قونصل جنرل کے ٹریڈ اتاشی اویس حسین نے پڑھ کر سنائے۔ تقریب میں نارتھ ویسٹ کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنر ل نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کےعوام اس اعتبار سے انتہائی خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب کیا۔ انہوں نے کہا بیرون ملک رہتے ہوئے ہر شہری کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں رہنا چاہئے۔ بیرون ملک آباد ہر پاکستانی اورکشمیری اپنے وطن کا سفیر ہے اور معاشی ترقی کو استحکام دینا وقتکی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو پاکستان اس وقت ایک چیلنجنگ دور سے گزر رہا ہےمگر ہمیں اس سلسلے میں آج کے دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ تقریب سے مصبا نورین و دیگرشخصیات نے بھی خطاب کیا۔ قونصل جنرل کی تقریب میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان ، یاسمین قریشی، ممبرآف بلیک برن براٹن ٹیلر، میاں جمیل، ہارون کھٹانہ، اوورسیز ڈویلپمنٹ کے چیئرمین چوہدری مسرت علی، چوہدری ذوالفقار علی، مسلم لیگ (ن) کے حاجی عبدالغفار، مانچسٹر کونسل کے کونسلر شہباز سرور، جاوید اقبال قادری، رومان قادری، محمد یونس پرواز، چوہدری محمد انور، چوہدری محمد زمرد، صاحبزادہ عتیق احمد، رانا عبدالستار، غلام شبیر حسین، نغمانہ کنول اوردیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کی چائے اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔

یورپ سے سے مزید