• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا کنسرٹ میں حملے کی سازش کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی اسٹیج پر واپسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد ان کی ایک ہفتے بعد ایک بار پھر اسٹیج پر واپسی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلر سوئفٹ لندن میں آج اسٹیج پر واپس آئیں گی۔

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں کے پہلے دن تقریباً 90 ہزار شائقین کی شرکت کا امکان ہے جبکہ یہ کنسرٹ 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ویانا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر  امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ منسوخ کر دیے گئے تھے۔

میوزک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ان کے پاس شیڈول شوز کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، تمام ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ گزشتہ جمعرات سے ہفتہ تک ویانا میں ہونے والے تھے جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید