• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: مختلف شہروں میں پاکستان کا یومِ آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو 

کینیڈا کے مختلف شہروں میں پاکستان کا یومِ آزادی انتہائی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ 

سب سے بڑی تقریب سٹی آف وان میں منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے شہر کے میئر سٹیون ڈیل ڈوکا کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ 

اس تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ، ٹریڈ قونصلر التمش جنجوعہ، ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمی زاہد و اقراء خالد سمیت دوسرے ممالک کے سفارت کاروں اور کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

قونصل جنرل خلیل باجوہ نے صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ 

مزید برآں کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ میں قائم مقام ہائی کمشنر آف پاکستان فیصل کاکڑ نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ 

دریں اثنا وینکوور، کیلگری اور مونٹریال میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں اور رِج وے پلازہ مسی ساگا میں پاکستانی کمیونٹی سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

خاص رپورٹ سے مزید