• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا، تین اگست کو سعودی عرب سے لوٹنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام وفاقی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب سے واپس آنے والا جوان دیر کا رہنے والا اور اس وقت مردان میں رہائشی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں پہلا کیس ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

وزارت صحت حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کر رہے ہیں جبکہ مزید لوگوں کے نمونے بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔

اہم ایڈوائزری اور گائیڈ لائنز جاری

ادھر وفاقی وزارت صحت میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس  میں منکی پاکس کے حوالے سے اہم ایڈوائزری اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

حکام کے مطابق تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

صحت سے مزید