• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا المعروف نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا۔ اس پلان کے مطابق زیر تعمیر نئی بلڈنگ میں کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم بھی بنایا جائے گا۔ 

چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جس میں تیزی آگئی ہے۔ 

اسٹیڈیم کا نیا منظور شدہ نقشہ بھی سامنے آگیا۔ پانچ منزلہ نئی بلڈنگ پرانے اسکور بورڈ کی بلڈنگ کی جگہ بنائی جارہی ہے جس میں دو انکلوژرز کو توڑ کر بلڈنگ میں شامل کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں نئی بلڈنگ تعمیر ہوگی جس کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، اس دوران کراچی میں تین ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔ 

بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بغیر شائقین کے ہوگا اور میچ ٹائمنگ کے دوران تعمیراتی کام روک دیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی ٹیفلون کو نیا انداز دیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو بھی گرا کر نئی بلڈنگ بنائی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید