ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان ایتھنز میں تقریب منعقد ہوئی یونان میں تعینات سفیر پاکستان عامر آفتاب قریشی نے پرچم کشائی کی ۔محمد عظیم خان ہیڈ آف چانسلری نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، آپ ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ جشن آزادی کی تقریب میں فنکار برادری، سماجی، سیاسی، دینی، علمی، ادبی شخصیات، صحافی برادری، یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی، فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کر کے شرکاء میں جوش و جذبہ پیدا کیا اور داد حاصل کی۔ پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں، سفیر پاکستان عامر آفتاب قریشی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں پاکستانی پرچم کشائی کے موقع پر شرکاء پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، تحریک پاکستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا گیا۔ تقریب کےآخر میں پاکستان میں امن و سلامتی کشمیر اور فلسطینی عوام کیلئے دعا کی گئی سفیر پاکستان عامر آفتاب قریشی نے تقریب کے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔