• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انجینئرنگ کونسل کےانتخابات، باریاں لینے والے سسٹم کا خاتمہ کرینگے، انجینئر اشفاق شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل کے امیدوار انجینئر اشفاق شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے انجینئرز18 اگست کو گھروں سے باہر نکلیں گے اور باریاں لینے والے سسٹم کا خاتمہ کرینگے،نوجوان انجینئرز ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں جنہیں نظر انداز کیا جارہا ہے،انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنسز سے محروم کردیا گیا ہے،یونائیٹڈ انجینئر الائنس ملک بھر کے انجینئرز کو ان کا حق دلائیگی۔وہ گذشتہ روز کراچی کے مقامی بینکیوٹ میں منعقدہ بڑے انجینئرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے جس میں بڑی تعداد میں انجینئرز اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی،انجینئر اشفاق شاہ نے کہا کہ تمام اداروں میں پیشہ کے اعتبار سے الاونسز ملتے ہیں لیکن کسی انجینئر کو ٹیکنیکل الاونسز سے محروم کرنا زیادتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید