• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشل کشمیر پیس فورم فرانس کی یومِ سیاہ پر خصوصی تقریب

ــــ جنگ فوٹو
ــــ جنگ فوٹو

بھارت میں نریندر مودی کی ہندو انتہا پسندی پر مبنی پالیسوں کے باعث اقلتیں نہ صرف سراپا احتجاج ہیں بلکہ یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

اس حوالے سے زاہد اقبال ہاشمی کی صدارت میں انٹرنیشل کشمیر پیس فورم فرانس کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مشیر صدر آزاد جموں کشمیر سردار امتیاز خان نے یوم سیاہ کی اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

‎مشیر صدر آزاد جموں کشمیر سردار امتیاز خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق کے خلاف اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اُنہوں نے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم ظاہر کیا اور کشمیر کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

‎دوسری جانب، میزبان صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے 9 ممالک میں رجسڑڈ ہے اور تمام ممالک میں کشمیر کے لیے تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ آج پورے یورپ بلکہ ساری دنیا میں لوگ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں اور بھارت کے غاصبانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔

‎زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہو گیا ہے، او آئی سی بے کار ہے، مسلمان پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ مسمانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا تب ہی دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

‎ان کا کہنا ہے کہ جموں اور لداخ جہاں ہندوؤں کی آبادی زیادہ ہے وہاں بھی ان کے اپنے شہری آج بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نکلے ہیں۔

‎زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت جتنی مرضی فوج کشمیر میں لگا لے افواج پاکستان کے جوان کا حوصلہ پھر بھی بلند ہے۔

دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی کی ہندو انتہا پسندانہ پالیسیاں جاری رہیں تو پھر نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ خالصتان سمیت بھارت میں آباد مسلمانوں کو نیا ملک ملے گا۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خوداردیت دیا جائے اور بھارت کشمیر سے اپنی 11 لاکھ افواج کو فوری طور پر باہر نکالے۔

‎اس تقریب میں بچیوں نے شاندار ٹیبلو پیش کرکے وادیٔ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کی داستان پیش کی۔

تقریب میں چوہدری تنویر علی، ایم کے پرویز چوہدری، اور محمد اشرف گوندل، ۔ تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی پاکستان کی سالمیت فلسطین کی آزادی اور امت مسلمہ کی آزادی کے لیے دعا کی گی۔



خاص رپورٹ سے مزید