• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی دباؤ امراض قلب کے خطرات کو بڑھاتا ہے، ماہرین

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بہت کم لوگ اس بات سے واقفیت رکھتے ہوں گے کہ ذہنی تناؤ اور کام کا دباؤ ہماری صحت کو کس قدر نقصان پہنچاتا ہے اور بعض اوقات طویل عرصے تک جسمانی عوارض میں مبتلا رکھتا ہے۔ 

ماہرین صحت نے اس حوالے سے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کام کا دباؤ آپ کی جسمانی صحت کو تباہ کر دیتا ہے اور اس سے شدید قسم کے امراض قلب کا 97 فیصد تک خطرہ ہوتا ہے۔ 

ماہرین کے مطاطق طویل گھنٹوں پر مبنی کام کے اوقات بظاہر سر درد جیسی کیفیت سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسٹریس (ذہنی دباؤ) آپ کے دل کو نقصان پہچاتا ہے اور امراض قلب کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق اس سے صرف امراض قلب کے مسائل ہی پیدا نہیں ہوتے بلکہ دماغی امراض جن میں ڈپریشن بھی شامل ہے لاحق ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ 

اسکے علاوہ کام سے متعلق ذہنی دباؤ ناصرف آپ کے مزاج میں خلل ڈالتا ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان کی افزائش نسل کی صلاحیت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کام کا دباؤ آپ کو نزلہ زکام اور بخار میں بھی مبتلا کرتا ہے اور یہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہ قوت مدافعت کو کم کرتا ہے اور جسم میں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے۔ 

صحت سے مزید