• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام پاکستان کیلئے بزرگوں کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سفیر پاکستان کامران اختر ملک

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان عوامی پارٹی ڈیمو کریٹک آسٹریا کے صدر امجد پرویز بھٹی، جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل اور عبدالرفاق گجر کی جانب سے جشن یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تقریب ہوئی۔ سفیرِ پاکستان محمد کامران اختر ملک اور پاکستان کے معروف کامیڈین اور فنکار افتخار ٹھاکر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سفارتخانہ پاکستان ویانا کے ہیڈ آف چانسلر عدیل خان آفریدی ،کمیونٹی افیئرز قونصلر سلیم شہزاد، جرمنی سے پاکستان عوامی پارٹی ڈیموکریٹک کے چیئرمین دانیال جہانگیر اعوان اور آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور بچوں کے علاوہ پاکستانی تنظیموں کے سربراہان اور شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں ۔تقریب کا آغاز سید عبدالر حمان شاہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا ، نعت رسول مقبولﷺ غلام مصطفیٰ نعیمی نے پیش کی۔ مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک نے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور شاندار پروگرام پر انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ قیام پاکستان کیلئےاپنے بزرگوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں ، آگر آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو فلسطین اور کشمیر کے عوام سے پوچھیں۔محمد کامران اختر ملک، عدیل خان آفریدی، سلیم شہزاد ، افتخار ٹھاکر ، دانیال جہانگیر اعوان تقریب میں پہنچے تو میزبان تقریب منیر مغل ،الحاج شیخ وحید احمد ، امجد پرویز بھٹی نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا اور گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار سرفراز نے پاکستانی بچوں اور شرکاء کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا،تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان شاہد اور سعدیہ اسرار نے ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ میزبان منیر مغل نے استقبالیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان عوامی پارٹی ڈیموکریٹک کے چیئرمین دانیال جہانگیر اعوان نے کہا کہ ہم سب پاکستان کی ترقی سربلندی خوشحالی کی کوششوں میں رہتے ہیں، پاکستانی افواج اور اداروں کی قدر کریں، آج ہم آزاد ہیں یہ سب ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کی وجہ سے ہے، انہوں نے علیم ڈار فاؤنڈیشن تھیلسیمیا کی فنڈنگ میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی۔ سمیہ اعوان نے بھی پاکستان کی آزادی پر روشنی ڈالی ۔ علیم ڈار فاؤنڈیشن تھیلسیمیا کے بچوں کی امداد پر افتخار ٹھاکر نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور تھیلسیمیا کے بچوں کے حوالے سے مختلف واقعات سنائے۔ افتخار ٹھاکر نے پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔دانیال جہانگیر اعوان کو امجد پرویز بھٹی نے پگڑی پہنائی۔ علیم ڈار فاؤنڈیشن تھیلسیمیا کی جانب سے افتخار ٹھاکر نے سفیرِ پاکستان محمد کامران اختر ملک کو اعزازی شیلڈ دی افتخار ٹھاکر اور امجد پرویز بھٹی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔
یورپ سے سے مزید