• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خاتون ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں خاتون جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر طبی سہولیات احتجاجاً 24 گھنٹے کےلیے بند کر دی گئیں خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد کو روکنے میں سخت قوانین کی ناکامی پر ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں اور خواتین گروپ ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں۔کولکتہ کے سرکاری اسپتال ʼآر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں 31سالہ خاتون جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، آج ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر طبی سہولیات احتجاجاً 24 گھنٹے کےلیے بند کر دی گئیں۔کولکتہ ہائیکورٹ کے حکم پر سی بی آئی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب کولکتہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید