• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری، شہری چار گاڑیوں 62 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 29موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آبادمیں بھی سرقہ باالجبر ،راہ زنی ،رابری اور چوری کی 41وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 33موٹرسائیکلوں ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ سے گاڑی چوری کرلی گئی جب کہ تھانہ سنگ جانی ،سبزی منڈی اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پر4موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرعلی شہباز سے 48ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں دو موٹرسائیکل سوارشاہ زیب اعجاز اور اس کے کزن حمزہ سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل ، 17 سوروپے، شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈز اور لائسنس وغیرہ ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ برٹش ہومز میں3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر زین الوہاب اور اس کے کزن سے3 موبائل اور 19ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ اکرام سٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر اسفندعلی اور حارث وحید سے گن پوائنٹ پر2موبائل ، ڈاکٹر زاہد والی گلی میں2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر علی رضا سے موبائل اور20 ہزار روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹھٹھہ خلیل روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مزمل حنیف سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔ نیشنل آرٹ کالج میںزداگل کا موبائل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،کچا روڈ سے ریاض محمودکی گائے مالیتی3لاکھ روپے اور بھینس مالیتی3لاکھ روپے،اعوان مارکیٹ میں محمدعمر کے رہائشی کمرے سے 2موبائل اور92ہزارروپے ،پیرودھائی اڈے میں صبازرکیش کابیگ ، سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،مکھا سنگھ سٹیٹ میں ناصرعلی خان کی پانی والی ٹینکی مالیتی5لاکھ روپے ،شمس آباد میں محمداحسن جمیل کے کمرے کا تالا توڑکر لیپ ٹاپ اور41ہزارروپے ،حیدر روڈ پر محمد عاصم کی گاڑی کاشیشہ توڑکر لیپ ٹاپ،موبائل اور طلائی انگوٹھیاں مالیتی 14لاکھ روپے،سنگاپور پلازہ سے محمد عثمان کی سائیکل مالیتی 10ہزار روپے ،چوکی حمیداں کے علاقہ میں محمد تیمور عبداللہ کے گھر سے جالی کاٹ کر ایک لاکھ 19ہزار روپے اور سونا مالیتی 13لاکھ روپے ، زیب النساء کی گاڑی سے 5لاکھ روپے ،وکیل کالونی میں میمونہ نواز کے گیٹ کا تالا توڑ کر سونا مالیتی 18لاکھ روپے،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں صابر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ،موبائل اورسونامالیتی 10لاکھ40 ہزار روپے ،ثمر زار کالونی میں افتخار احمد کے گھر سے ایل سی ڈی ،پنکھاورچولہا،مغل پڑی میں سیف اللہ کی 3بھینسیں چوری کرلی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید