راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) اپنے سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دوبھائیوں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اپنے سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دونوںملزموں کو گرفتارکر لیا،پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو والدہ کی شادی کا رنج تھا، ملزمان نے کامران مارکیٹ صدر کے قریب اپنے سوتیلے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔