اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں رمضان سہولت بازاروں شہریوں کے لیے بڑا ریلیف ہیں ،حکومتی نرخ نامہ کے عین مطابق معیاری اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف کا پاکستان ٹاؤن میں قائم بازار کا دورہ کیا بازار کے انتظامات کا جائزہ لیا، سٹاک، سرکاری نرخ نامے سمیت صفائی اور سیکورٹی امور کا بھی معائنہ کیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ شہریوں تک حکومتی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے لیے سرکاری نرخ نامہ سوشل میڈیا پر جاری کیا جا رہا ہے، شہری رمضان بازار میں یومیہ سرکاری ریٹ لسٹ دیکھنے کے بعد ہی خریداری کریں، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے، ہر بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت موجود ہیں، شہریوں کی شکایات پر فی الفور کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔