• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کانسٹیبل عبد الغفار کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد ٹریفک پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے کانسٹیبل عبد الغفار منگل کو خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک محمد ہارون جوئیہ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں سمیت سینئر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی،ڈی آئی جی ٹریفک نے مرحوم کی جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔