• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں راولپنڈی ڈویژن بھر میں 53 دسترخوان لگائے گئے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)رمضان المبارک میں راولپنڈی ڈویژن بھر میں 53 دسترخوان لگائے گئے ہیں۔جہاں روزانہ مستحق اور ضرورت مند افراد کو افطار فراہم کی جا رہی ہے۔ یکم رمضان سے اب تک تقریباً 15ہزار486افراد ان دسترخوانوں پرمریم کے مہمان بنے۔ اسکے علاوہ رمضان سہولت بازاروں میں تمام اشیاء ضروریہ سبسڈائزڈ ریٹس پر دستیاب ہیں۔