• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نےکرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے11افراد کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نےکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے11افراد کو حراست میں لے لیا، راولپنڈی پولیس کا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران گزشتہ روز 9مقدمات درج کر کے 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانا قابل سزا جرم ہے، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔