راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ سول لائنزکے علاقہ مبارک لین میں گن پوائنٹ پرمحمدشاہ میر سے موٹرسائیکل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریز1میں محمدالیاس سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، تھانہ چک لالہ کے علاقہ کرال چوک میں ناصر احمد سے موٹرسائیکل ،تھانہ روات کے علاقہ نجی ٹاؤن میں شہری سے موٹرسائیکل اورموبائل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں محمدغالب سے گن پوائنٹ پر35ہزار روپے، تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ریس کورس، تھانہ سول لائنز اور تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کر کے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، ادھر وفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر، راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 11 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار 6موٹر سائیکل، 3موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی، تھانہ بنی گالا کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ رمنا اور تھانہ ترنول کے علاقے میں تین موبائل فونز، نقدی وزیورات چھین لئے گئے، تھانہ سمبل ، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کرپا میں درج کروائے گئے۔