اسلام آباد(جنگ نیوز)فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد نے بہار 2026کے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے اورینٹیشن تقریب کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی ، بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ، بی ایس میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی ، بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ، بی ایس آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی ، اور بی ایس آپٹومیٹری پروگرامز کے طلبہ کے اعزاز میں جناح آڈیٹوریم، فانڈیشن یونیورسٹی اسکول آف ہیلتھ سائنسزمیں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ ملک (ریٹائرڈ) ، ڈائریکٹر FUSH تھے، جبکہ معزز مہمانِ اعزاز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد منان حیدر خان، فیڈرل ممبر/رجسٹرار، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل ، حکومتِ پاکستان تھے۔