• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس لائنز و سی پی او آفس میں بغیر محکمانہ کارڈ داخلے پر پابندی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیس لائنز اور سی پی او آفس میں بغیر محکمانہ کارڈ داخلے پر پابندی عائدکردی گئی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزراولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ ملک کے موجودہ حالات اور سیکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر سینئر پولیس افسران کی جانب سے پولیس لائنز اور اہم دفاتر کی حفاظت کے حوالے سے نئی اور سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان احکامات کے تحت تمام پولیس افسران اور اہل کاروں کے لیے پولیس لائن اور سی پی او آفس میں داخلے کے وقت اپنی شناخت کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، تمام ماتحت عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انٹری کے وقت استقبالیہ پر اپنی شناخت ظاہر کریں گے، دوران ڈیوٹی ملازمین یونیفارم میں ہو ں یا سفید پارچات میں ،محکمانہ شناختی کارڈ کا نمایاں طور پر آویزاں ہونا لازمی ہوگا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر شناخت اور چیکنگ کے کسی بھی اہل کار کو پولیس لائن یا سی پی او آفس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مزید یہ کہ جوا ہل کار جو اپنے ہمراہ محکمانہ کارڈ نہیں لائیں گے، انہیں پرائیویٹ اشخاص کی طرح استقبالیہ پر باقاعدہ تصدیقی عمل سے گزرنا ہوگا اور انٹری کروانے کے بعد ہی وہ اندر داخل ہو سکیں گے۔