• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 14ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) قمار بازی کے الزام میں 6 ملزموں کوگرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم اور 4موبائل فونز برآمد کرلئے گئے،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6افراد کو گرفتار کر لیا، ملزموں سے داؤ پر لگی رقم 21ہزار 200روپے، 4موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، رتہ امرال پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تھا، اشتہاری پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔ دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون اور مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، چھینا گیا موبائل فون اور مسروقہ رقم 10ہزار 500روپے برآمد ہوئی۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکےاسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز اور مندرہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 2منشیات سپلائر زکوگرفتار کر کےساڑھے 3کلو چرس برآمد کر لی، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 840گرام چرس برآمد کی، جب کہ تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 660گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔