• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم عملے کے تعاقب پر ملزموں نے اپنی گاڑی کوپٹرول چھڑک کرآگ لگادی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کسٹم عملے کے تعاقب کرنے پر ملزموں نے اپنی پک اپ گاڑی کوپٹرول چھڑک کرآگ لگادی ،ملزمان نے کسٹم اہل کاروں کوتشدد کرکے زخمی کردیا،اور گاڑی میں موجودغیرملکی سگریٹ ،چھالیہ اور تمباکو نکال کرلے گئے ،تھاتھانہ رتہ امرال کو کسٹم انسپکٹر عمران حیدر نے بتایاکہ پشاور روڈ کی جانب سے آنے والی پک اپ گاڑی کوروکنے کی کوشش کی توڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ،گاڑی کاپیچھا کیاگیاتو وہ ڈھوک حسومیں گلی بندہونے کی وجہ سے گاڑی لاک کرکے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا،تھوڑی دیربعد نویدمہمند ،اسحاق ،اسماعیل وغیرہ20افراد موقع پر آگئے اور ہمارے ساتھ دست وگریباں ہوگئے اور گاڑی کولے جانے کی کوشش کرنے لگے ،ہم نے گاڑی نہ جانے دی جس پروہ مشتعل ہوگئے،اور اپنی پک اپ گاڑی سے پٹرول نکال کرگاڑی کوآگ لگادی ،ملزموں نے میرے ساتھیوں زوہیب اور عاقب منہاس کومارناشروع کردیادونوں کی وردی پھاڑدی ،اور سوزوکی پک اپ کاتالہ توڑ کرغیرملکی سگریٹ ،تمباکو اور چھالیہ نکال کربھاگ گئے ۔