• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے افسر کیخلاف خاتون شہری کی درخواست کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایف آئی اے افسر کے خلاف زیورات کے غلط استعمال سے متعلق خاتون کی شکایت کے معاملہ میں آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے۔ گذشتہ روز خاتون شہری شہناز اشرف کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سب فریقین کے جواب آ گئے ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ فریق پانچ سابق اسسٹنٹ ایف آئی اے محمد فراز کا جواب رہتا تھا، وہ بھی جمع کرا دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پوری انکوائری رپورٹ ہی فائل کر دی ہے۔ وکیل نے کہا کہ تینوں رپورٹس ہم نے فائل میں لگا دی ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پیرا وائز کمنٹس آ گئے ہیں۔