• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہائی وے پر ورثاء کا نوجوان کی لاش رکھ کر دھرنا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ بلوچستان پنجاب انڈس ہائی وے پر ورثاء نے نوجوان کی لاش رکھ کر دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انچارج اور ایس ایچ او نے تشدد کر کے نوجوان کو قتل کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کے تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ نوجوان جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری سے پہلے ہی ملزم بیمار تھا، تفتیش کے دوران بیمار ہونے کی اطلاع پر اسے ورثاء کے حوالے کیا تھا۔

ایس ایس پی نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، اگر تفتیش میں تشدد ثابت ہوا تو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید