• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ بھی پنجاب کی طرح عوام کو ریلیف دینے کیلئے رقم مختص کریں، گورنر سندھ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بھی اپنے عوام کو ریلیف دینے کےلیے بجٹ سے رقم مختص کریں۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پنجاب کی طرح عوام کو 14 روپے فی یونٹ بجلی کی کمی کا ریلیف دیں۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں بجلی کی قیمت کم نہ کی تو عوام میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔ 

گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے تباہی کے بعد لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ اندرونِ سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ سکھر اور اطراف میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگ گھروں سے محروم ہوئے۔ 

گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی تمام تقریبات میں ایک روپیہ بھی سرکار کا استعمال نہیں کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو جو رقم دی گئی اس میں ایک روپیہ بھی سرکار کا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید