ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے شہری آبادی میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں سالانہ 3.65 فیصد شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، 2030ء تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہو جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی شرح آبادی 2.55 فیصد ہے اور شہری آبادی 93.8 ملین ہو چکی ہے،1981ء کے بعد شہری آبادی 4 گنا بڑھ چکی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے لیے سمت متعین کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کے مقابلے پاکستان کی معاشی حالت غیر یقینی ہے۔
اے ڈی بی نے کہا کہ 2020ء سے 2021ء کے دوران آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی تھی۔