اوسلو (ناصر اکبر) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ویلکم کمیٹی کی طرف سے پاکستان اور یورپ سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ویلکم کمیٹی کے عہدے داران چوہدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد، چوہدری غلام سرور، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، ڈاکٹر مبشر بنارس، راجہ مدثر، وقاص غورثی اور دیگر نے پاکستان اور یورپ سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ مہمانوں میں چوہدری تنویر کے والد چوہدری شبیر، چوہدری وسیم شہزاد کے والد چوہدری افتخار احمد خان، برطانیہ سے قیصر محمود مدنی، نعت خواں چوہدری عمر گجر، چوہدری ثاقب ڈنمارک، میاں صفدر، افضال طاہر اور دیگر شامل تھے۔ عشائیہ میں اوسلو سے بھی مختلف شخصیات چوہدری سلابت علی، چوہدری معشوق، سرور بھٹی، صاحبزادہ زبیر سعید، چوہدری سجاد داد، چوہدری خالد کسانہ اور دیگرشریک تھے۔