پشاور (لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل نائب صدر عون علی سید نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلین ڈالرز کے وہ آرڈرز جو بنگلہ دیش اپنی سیاسی صورتحال کی وجہ سے نہیں حاصل کر سکا وہ لینے کے لیے اپنے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کی صنعتوں کو بجلی گیس ٹیرف میں فوری ریلیف فراہم کرے اور سہولیات یقینی بنائے تو 10 بیلین ڈالرز سے زائد کی ایکسپورٹ کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔