• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کی تقریر کے دوران ’اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو‘ کا بینر لہرا دیا گیا

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

امریکا میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے افتتاحی دن شکاگو یونین پارک میں فلسطین کے ہزاروں حامی افراد نے احتجاج کیا ہے۔

ہزاروں مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں مارچ کیا اور رکاوٹیں توڑ دیں۔

جوبائیڈن کی تقریر کے دوران کنونشن ہال میں بھی ’اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو‘ کا بینر لہرا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غزہ جنگ میں بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید