• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

fدورہ روس کامیاب، جوائنٹ وینچرز کیلئے تیار ہیں، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (خالد مصطفےٰ) پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے دورہ روس کو کامیاب اور سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوطرفہ کاروبار کے فروغ کیلئے روس کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کیلئے تیار ہے یہ پیشرفت 76؍ سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم منعقد ہوا۔ ماسکو میں دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سرگرمیاں طے کی گئیں جس میں درآمدات و برآمدات بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کیلئے باہمی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید