• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے، مغرب کی دہری پالیسی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے ، مغرب ایرانی حملوں پر سیخ پا ، ایرانی سفیروں کو طلب کرکے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے جو مغرب کی دہری پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے شہری علاقوں ، اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر اسرائیلی بمباری کی رسمی طور پر مذمت کی جاتی ہے تاہم ساتھ ہی اسرائیل کے حق دفاع کی توجیہ بھی پیش کی جاتی ہے ۔ ایران کے حملے کے بعد امریکا، برطانیہ ، جرمنی ،کینیڈا،فرانس، آسٹریلیا اور دیگر مغربی ممالک نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ۔ امریکا نے تو ایران کیخلاف اسرائیل کے جوابی حملے میں اس کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کردیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی اسرائیل کے دفاع کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ امریکا سمیت مغربی ممالک غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بمباری رکوانے میں ناکام ہیں اور شہریوں کی شہادت پر رسمی بیانات دیتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید