• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کی ایک ماہ میں بجلی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے تاجر برادری کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اپٹماکے چیئرمین کامران ارشد کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپٹما وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ملاقات کے بعد کامران ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام نے دعوی کیا کہ وزیر مملکت خزانہ نے اپٹما وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرئی ہے ،آئی پی پیزسے مذاکرات کے نتیجے میں بھی بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید