اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجود رکن ممالک کے متعدد نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجود سیکریٹری جنرل کی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ امن کے لئے ان کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں المناک تباہی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت سخت ناراض تھی اور اب لبنان کی عالمی سرحد پار کر کے اسرائیلی ائر فورس اور زمینی فوج کی کارروائیوں کو بھی سیکریٹری جنرل نے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
جس کے باعث اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔