• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جو بائیڈن نے الوداعی خطاب کے اختتام پر کملا ہیرس کو گلے لگایاـــ فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
جو بائیڈن نے الوداعی خطاب کے اختتام پر کملا ہیرس کو گلے لگایاـــ فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی شرکت کی۔

کملا ہیریس نے اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے جو بائیڈن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے، آپ کی تاریخی قیادت کا شکریہ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے الوداعی خطاب کے اختتام پر کملا ہیرس کو گلے لگایا۔

دوسری جانب امریکا میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے افتتاحی دن شکاگو یونین پارک میں فلسطین کے حامی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں مارچ کیا اور رکاوٹیں توڑ دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غزہ جنگ میں بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

جو بائیڈن کی تقریر کے دوران کنونشن ہال میں بھی’اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو‘ کا بینر بھی لہرایا گیا۔

واضح رہے کہ 4 روزہ کنونشن میں کملا ہیرس صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کریں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید