• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بی بی سی
فوٹو بشکریہ بی بی سی

برطانیہ کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطاق حالیہ فسادات میں گرفتار افراد کی وجہ سے جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔

برطانوی حکومت نے قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

جیلوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث پیشی کے منتظر قیدیوں کو پولیس سیل میں رکھا جائے گا۔

جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے’آپریشن ارلی ڈان‘ شروع کر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیرِ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں میں ہونے والے دباؤ کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے فسادات میں تقریباً 1 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید