• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی ڈرون حملہ، روس کے بڑے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس کے جنوبی ریجن روستوف میں 1 بڑے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی جس نے مزید ٹینکوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی حکام کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں اتوار کو ایک بڑے ڈیزل ڈپو پر یوکرینی ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ضلع پرولیٹارسک میں ڈپو کے ذخیرہ کیے گئے ایندھن کے 74 میں سے تقریباً 20 ٹینک آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 500 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید