دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) استحکام پاکستان اوورسیز فورم اسپین کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے بارسلونا سینٹر میں تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کاآ غاز تلاوت قرآن پاک، ذکر و درود پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا جس کی سعادت راجہ ساجد محمود نے حاصل کی۔ بارسلونا کے گلو کار جیمی شیخ نے ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کی صدارت صدر استحکام پاکستان اوورسیز فورم کے شہزادہ عثمان طاہر نے کی، پاکستان سے ٹیلی فونک خطاب مہمان میجر ریٹائرڈ سعید سرور نے کیا تقریب میں دیگر مقررین حاجی راجہ اسد حسین ، راجہ ساجد محمود ، شاہد احمد شاہد ، راجہ گل بہار ، راجہ محمد رفیق، راجہ امجد ، عثمان غنی چیمہ ، حاجی شیر خان ، چوہدری اقبال گجر، چوہدری نعیم، قاری عبدالرحمن ، پروفیسر طاہرو دیگر کمیونٹی نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار اور شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پریوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب کے آخر میں استحکام پاکستان اوورسیز فورم اسپین کی تنظیم کے عہدے داران کا اعلان کیا گیا جن میں چیئرمین راجہ محمد رفیق، چیف کوارڈینیٹر حاجی شیر خان، صدر سپین عثمان غنی چیمہ، سینئر نائب صدر اسپین سفیر بھٹی، نائب صدر اسپین اکمل بٹ ، عرفان جنرل سیکرٹری اسپین ، میاں عرفان سیکرٹری اطلاعات ،توصیف مزمل کشمیر کوآرڈینیٹر، راجہ گل بہار شامل ہیں ۔آخر میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔