اسلام آباد (فاروق اقدس)امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر رضوان سعید شیخ واشنگٹن پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر انہیں سفارتخانے کے سینئر حکام نے ریسیو کیا، رضوان سعید شیخ وزارت خارجہ کے سینئر ڈپلومیٹ ہیں اور نئی تقرری سے قبل وہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری مڈل ایسٹ ڈیسک پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ قبل ازیں او آئی سی میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے جبکہ وزارت خارجہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔