• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ڈیلس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے یومِ پاکستان کا میلہ سجایا گیا جس میں تمام عمر کے افراد کو ایک چھت تلے مختلف تفرح کے مواقع فراہم کیے گئے۔ 

اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے تقاریر کیں۔

مرد، خواتین اور بچوں نے سبز و سفید لباس زیب تن کر کے اپنے ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے خصوصی طور شرکت کی جبکہ پاکستان سے آئے گلوکاروں اور فنکاروں مہوش حیات، فرحان سعید، رحیم شاہ اور مزاحیہ فنکار چاہت فتح علی خان نے حاضرین کو اپنی موسیقی اور فن سے محظوظ کیا۔

اس موقع پر پاکستان سوسائٹی کے صدر سلمان تابانی اور پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات سابق صدر عابد ملک، پاکستان سوسائٹی بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض حیدر اور جرنل سیکریٹری عابد بیگ و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈے منانے کا مقصد دیارِ غیر میں اپنے بچوں کو اس دن کی اہمیت سے اُجاگر کرنا ہے اور اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کے بارے میں بتانا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان سوسائٹی 1984ء سے مسلسل یہاں ڈیلس میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات سر انجام دے رہی ہے اور ہمارا مقصد اپنے بچوں میں اپنے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ 

پاکستان کی فلم اسٹار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات نے ’جنگ‘، ’جیو‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلس کی پاکستانی کمیونٹی کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ڈیلس کا پیار واپس یہاں کھینچ لایا ہے اور خصوصی طور ڈیلس آئی ہوں، جسے ریحان صدیقی نے ممکن بنایا ہے۔ 

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ جس طرح آج پاکستانی کمیونٹی کا جذبۂ حب الوطنی دیکھا اس پر حیران اور خوش ہوں کہ یہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں اس ھشن کو منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں جو کہ قابلِ ستائش ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید