کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز میں پیش رفت کے بعد پاکستان کے نئے آپشنز پر غور، ایران کی جانب سے 20 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت، پاکستان دیگر جہازوں کو اپنے پرچم تلے چلانے کا جائزہ لے رہا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں 20 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان مختلف متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں دیگر جہازوں کو پاکستانی پرچم کے تحت ضروری سامان کی ترسیل کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔ یہ پیش رفت تہران اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔