اوسلو (ناصر اکبر) نارویجن پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر یونین کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی رہنما سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض افضال طاہر اور انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری نے سرانجام دئیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمودالحسن نے کیا جبکہ نعت مشہور نعت خواں محمد عبدالمنان نے پڑھی، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب سے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، جماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی بخاری، نارویجن پاکستانی پارلیمنٹرین مدثر کپور تھوبیاس لنگے وزارت صحت اور بہبود کے نئے اسٹیٹ سیکرٹری ڈاکٹر عثمان مشتاق، ڈاکٹر مبشر بنارس، سینئر سیاستدان طلعت محمود بٹ، فیصل اقبال قیصر، اسحاق مغل، شیخ خالد محمود اور دیگر نے خطاب کیا نارویجن پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر یونین کے عہدیداران میں چیئرمین چوہدری صدیق ڈھکر صدر فیصل اقبال نائب صدر وقاص سرور جنرل سیکرٹری وقاص احمد متیال چوہدری، فنانس سیکرٹری وقاص رانا، انفارمیشن سیکرٹری عمر میر، فیصل اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کو نارویجن پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر یونین کے چیئرمین چوہدری صدیق ڈھکر نے میڈل سے نوازا۔ اس موقع پر مہمانوں اور صحافیوں کو پھولوں سے نوازا گیا۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن آزادی پاکستان سے ہزاروں میل دور ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پورے مہینے منایا جاتا ہے یہ تجدید کا دن ہے یہ وفاکا دن ہے اور اس کے عہد کو تازہ کرنے کا دن ہے جس کے لیے پاکستان بنا تھا۔ ہمیں پاکستان کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ہمارے قائد قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی کوششوں اور قربانیوں سے پاکستان وجودمیں آیا۔ ناروے میں ہمارے نوجوان نارویجن پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کیلئے جو خدمات سرانجام دیتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر میں جو یہ کردار ادا کر رہے ہیں تو میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے قائد کا وہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ وزارت صحت اور بہبود کے نئے اسٹیٹ سیکرٹری ڈاکٹر عثمان مشتاق نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارویجن گورنمنٹ کی طرف سے ناروے اور پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔ ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب ناروے میں پاکستانی کمیونٹی جشن آزادی کے حوالے سے پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے اور ان پروگراموں سے کمیونٹی اپنے ملک پاکستان اپنے کلچر کو یاد رکھتی ہے اور نئی نسل میں پاکستان کے کلچر اور پاکستان کے تہواروں کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا اہتمام کرتی ہے۔ میری طرف سے اور ناروے گورنمنٹ کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو 14اگست کے یوم آزادی کی مبارک ہو۔ تقریب میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، ایم ڈی اوسلو پراپرٹی سنٹر شیخ طارق محمود آف لالہ موسیٰ، ناروے اتحاد ویلفیئر یونین کےچیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی، چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ، فوکل پرسن شیخ جنید طارق، چوہدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری شبیر مہمند چک، چوہدری محمد زمان، چوہدری محمد اشرف خان، ملک مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہد تنویر انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری، شمعون چوہدری جماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی بخاری، پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز، چوہدری تنویر احمد میکن، صدر آسکر پاک کلچر فورم ناروے اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے آخر میں فراست علی بخاری نے اختتامی دعا کرائی۔