• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: نعیم پنجوتھا

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا---فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا---فائل فوٹو  

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ پابندی نیب پراسیکیوٹر پر نہیں صرف ہمارے اوپر پابندی ہے، اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کون ہے جو جیل کے حوالے سے فیصلے کرتا ہے اس کا کیا اختیار ہے۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ کل جلسے کے حوالے سے کور کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جلسے کی آئندہ تاریخ کے حوالے سے کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، آئندہ جلسےکا فیصلہ ہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر رکاوٹیں ڈالی گئی اس کو عبور کریں گے، جلسےکےحوالے سے تمام دباؤ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی برداشت کرے گی، 8 ستمبر کےجلسے کا این او سی دے دیا گیا ہے، شیڈول ہم جاری کریں گے۔

نعیم پنجوتھا نے یہ بھی کہا کہ جلسے کا جو شیڈول آئے گا اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جلسہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ یہ دوبارہ 9 مئی کرنا چاہتے تھے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہمیں آئینی حق سے محروم کیا گیا تو عوام نکلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید