• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خزانے پر بوجھ نہیں: عاطف شاہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جنرل سیکریٹری آل پاکستان ورکرز الائنس عاطف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی 20 ارب روپے کی مقروض ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت کے خزانے پر بوجھ نہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے پر عاطف شاہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کی ہے۔

عاطف شاہ نے کہا ہے کہ  حکومت کو گروسری کی مد میں کمپنیوں سے سالانہ 120 ارب ٹیکس موصول ہوتا ہے، 25 ارب صرف یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ادا کرتا ہے جو تقریباً 18 فیصد ہے۔

عاطف شاہ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے پیسے نہیں لیتے تمام ملازمین کی تنخواہیں سیلف جنریٹڈ ہیں۔

جنرل سیکرٹری ورکرز الائنس، عاطف شاہ نے کہا ہے کہ ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ملک بھر میں 4000 سے زائد مستقل اسٹور جبکہ 1500 فرنچائز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان ورکرز الائنس ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید