• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست ممالک بذریعہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے: وزیرِ خزانہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردِ عمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کے لیے مثبت بات چیت ہوئی، بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردِ عمل مثبت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شور مچایا جا رہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پُرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دے گا،  آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہو رہی ہے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تاجروں سے ٹیکس لے کر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید