• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز مزید 10 اہم ٹرینیں آؤٹ سورس کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے باقی ماندہ 10اہم ریلوے پیسنجر ٹرینیں، مسافروں کو "بہتر سہولیات" دینے کے تناظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ 10پیسنجر ٹرینوں میں سے سات اہم پیسنجر ٹرینیں کراچی کے کینٹ اور سٹی اسٹیشنز سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔ 

اس سلسلے میں ڈپٹی سی سی ایم مارکیٹنگ پاکستان ریلویز نے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔ جن پیسنجر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے ان میں کراچی سٹی اسٹیشن سے سرگودھا کی ہزارہ ایکسپریس، کراچی کینٹ سے پشاور کی عوام ایکسپریس، کراچی سٹی سے ملتان کی بہاؤادین زکریا ایکسپریس، کراچی کینٹ سے لاہور کی کراچی ایکسپریس، کراچی سٹی سے جیکب آباد کی سکھر ایکسپریس، کراچی سٹی سے میرپور خاص کی مہران ایکسپریس، کراچی سٹی سے دادو کی مہنجو داڑو ایکسپریس، راولپنڈی سے حویلیاں کی راولپنڈی ایکسپریس، سرگودھا سے لالہ موسی کی چناب ایکسپریس اور ملتان سے گولڑہ شریف کی مہران ایکسپریس شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید