• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل ڈیمو کریٹک لیبر پارٹی کے سربراہ کولم ایسٹ ووڈ عہدے سے مستعفی

لندن/ لوٹن (نمائندہ جنگ) کولم ایسٹ ووڈ نے شمالی آئرلینڈ کے ایس ڈی ایل پی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صحیح وقت ہے کہ کسی نئے لیڈر کو یہ عہدہ تفویض کیا جائے، وہ ایم پی کلیئر ہنا کی حمایت کرتے ہیں۔ سوشل ڈیموکریٹک اینڈ لیبر پارٹی (SDLP) کے رہنما جو کہ شمالی آئرلینڈ میں آئرش قوم پرستی کی ایک بار غالب جماعت تھی، نے اعلان کیا ہے کہ وہ نو سال کی ملازمت کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔ Foyle کے ایم پی، 41سالہ کولم ایسٹ ووڈ نے اپنے آبائی علاقے ڈیری میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ درست وقت ہے کہ کسی اور کے لیے یہ کردار ادا کیا جائے اور اپنی ساتھی پارٹی کی ایم پی کلیئر ہنا کو اپنا ترجیحی جانشین نامزد کیا۔ ایسٹ ووڈ نے کہا کہ وہ ایک فعال رکن پارلیمنٹ رہیں گے اور نئے آئرلینڈ کے لیے کیس بنائیں گے۔ بریگزٹ کی مخالفت کرنے والی پارٹی کا خیال ہے کہ آئرلینڈ کی تقسیم کا خاتمہ ہو رہا ہے اور وہ ہمارے تمام لوگوں کے لیے مشترکہ گھر کی جگہ کے لیے مہم چلا رہی ہے۔ ایسٹ ووڈ نے کہا ہے کہ ایک نئے آئرلینڈ کے لیے اب تبدیلی کا ایک بڑا لمحہ ہے اور وہ چاہتے ہیں اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 1998میں گڈ فرائیڈے معاہدے پر دستخط کے بعد سے پارٹی کے لیڈر بنے تھے۔ ان کا استعفیٰ صرف آٹھ ہفتوں کے بعد آیا جب انہوں نے دیکھا کہ ان کی ویسٹ منسٹر کی اکثریت تقریباً 17,000 سے کم ہو کر صرف 4,000 رہ گئی ہے، SDLP جس کی مشترکہ بنیاد نوبل امن انعام یافتہ جان ہیوم نے رکھی تھی، کو مشکلات کے دوران شمالی آئرلینڈ میں آئرش قوم پرستی کی اعتدال پسند بائیں بازو کی آواز کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن2001 میں گڈ فرائیڈے کے معاہدے کے تین سال بعد، اس نے Sinn Féin کے سامنے اپنی جگہ کھونا شروع کردی جو اب تک قوم پرستی کی غالب آواز ہے۔ اگرچہ ایسٹ ووڈ کو ان کی اپنی واضح میڈیا پرفارمنس کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا لیکن ایس ڈی ایل پی نے 2022 کے سٹورمونٹ اسمبلی انتخابات میں چار سیٹیں کھو دی تھیں، یعنی اسے اپوزیشن میں جانا پڑا کیونکہ اس کے پاس لازمی اتحاد میں حصہ لینے کے لیے تعداد نہیں تھی گزشتہ سال پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں 20 سیٹوں کا نقصان ہوا تھا۔ اب اس کی تعداد 39 ہے ایس ڈی ایل پی کی گرتی ہوئی انتخابی پوزیشن کو تسلیم کرتے ہوئے، ایسٹ ووڈ نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
یورپ سے سے مزید