• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبلغ نبیل افضل قادری کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ کا انعقاد

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کونٹری سٹی کی معروف مذہبی شخصیت المدینہ انسٹیوٹ و جامع مسجد کے بانی و سربراہ و مبلغ حضرت نبیل افضل قادری کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ کا انعقاد برمنگھم سٹی میں کیا گیا۔ دعوت ولیمہ مکمل مذیبی عقائد و احترام کے ساتھ بڑے خوبصورت منظم انداز کے ساتھ رکھی گئی۔ تقریب میں مبلغ اسلام و اسکالر پیر حضرت عرفان شاہ مشہدی نے خصوصی شرکت کی انہوں نے دولہا و دلہن کی کامیاب و خوشگوار ازدوجی زندگی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک ایسا خوبصورت سفر ہے جسے کامیابی سے گزارنے کے لیے صبرو تحمل، پیارو محبت اور سمجھداری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک کامیاب شادی میں بہت سے پہلوؤں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے۔ قرآن شادی جیسے بندھن کی حمایت کرتا ہے اور ان تمام حقوق اور اقدارکی وضاحت کرتا ہے۔ دعوت ولیمہ میں کونٹری سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلرز کشمیری و حریت رہنما، مساجد کے علماء امام خطیب معروف نعت خواں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور نبیل افضل قادری کو اور ان کے بھائی کو مبارک باد دی۔
یورپ سے سے مزید